ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب سے اچھے تعلقات ہیں، شکوے تو ہوتے رہتے ہیں: پرویزالہٰی

گورنر پنجاب سے اچھے تعلقات ہیں، شکوے تو ہوتے رہتے ہیں: پرویزالہٰی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پرویز الہیٰ ، طارق بشیر چیمہ نے  جہانگیر ترین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چودھری سرور کو کنٹرول کریں، مہربانی کریں ورنہ یہ  آپ کے چیف منسٹرکو  بھی نہیں چلنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر  جہانگیر ترین ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور  پنجاب کے وزیر معدنیات حافظ عمار کی ملاقات ہوئی ۔ اس  اہم ملاقات میں سینیٹ انتخابات سمیت اہم مشورے کیے گئے، اس موقع پر طارق بشیر چیمہ نے  جہانگیر ترین سے شکوہ کیا کہ یار یہ چودھری سرور کو کنٹرول کریں، یہ آپ کے وزیر اعلیٰ کو بھی نہیں چلنے دیں گا۔ اس بات پر چودھری پرویزالہٰی نے بھی طارق بشیر کی  حمایت کی۔

جہانگیر ترین سے ملاقات کا ویڈیو کلپ سامنے آنے کے بعد  اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا  کہ چودھری سرور اچھے دوست ہیں، وہ گورنررہیں گے، جوتحفظات ہیں وہ دور ہوجائیں گے، قیادت سے گلے شکوے نہ ہوں توغصہ سیکرٹ بیلٹ پر اترتاہے، چیمہ صاحب کھرے آدمی ہیں، جودیکھتے ہیں بیان کردیتے ہیں،سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کابھرپور ساتھ دینگے۔

انھوں نے کہا کہ چودھری سرور  وفاقی وزیر طاہر بشیر چیمہ کے حلقے میں مداخلت کررہے ہیں،  جہانگیر ترین سے ملاقات میں اسی بات کا شکوہ کیا، بات چیت سے ہی شکوے شکایات دور ہوتے ہیں،اندرونی میٹنگز میں اسی طرح کی باتیں ہوتی ہیں مگر گھر کی بات باہر نہیں آنی چاہیے۔
 

Shazia Bashir

Content Writer