ڈیسکون سپر لیگ کے دوسرے روز 4 کوارٹر فائنل میچز کھیلے گئے

10 Nov, 2018 | 06:00 PM

Shazia Bashir

شہباز علی: ڈیسکون سپر لیگ کے دوسرے روز میں 4 کوارٹر فائنل میچز کھیلے گئے، ابتدائی دو کوارٹر فائنلز میں ڈیسکون اور نیسلے نے کامیابی حاصل کی۔

ٹاؤن شپ وائٹس اور ویلنشیا کرکٹ گراؤنڈ میں ڈیسکون سپر لیگ کے چار کوارٹر فائنل میچ کھیلے گئے، ڈیسکون کا مقابلہ ایف بی آر سے ہوا جبکہ نیسلے اور ٹیٹرا پیک ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئے۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں نے کہا کہ ہر کارپوریٹ ادارے کو چاہیئے کہ ڈیسکون سپر لیگ جیسا ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے تاکہ دفتر میں کام کے ساتھ گراؤنڈ میں بھی آکر کھیل سکیں۔

ڈیسکون نے ایف بی آر کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں نیسلے نے ٹیٹرا پیک کو 39 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ بہترین کارکردگی دکھانے پر ڈیسکون کے کپتان فہیم بٹ جبکہ نیسلے کے رانا عرفان مین آف دی میچ قرار پائے .ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل میچز آ ئندہ ہفتے منعقد ہوں گے۔

مزیدخبریں