لاہوریئے بچ گئے۔۔

10 Nov, 2018 | 02:42 PM

Sughra Afzal

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک بار پھر لاہوریوں کو ناقص گوشت کھانے سے بچا لیا۔ بکر منڈی سے2000 کلو مضر صحت گوشت قبضہ میں لے کر تلف کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق بکر منڈی میں ویجیلنس سیل کی اطلاع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کی۔ دوران کارروائی ٹیم نے غیر قانونی ذبح خانہ سیل کر کے 2000 کلو ناقص گوشت برآمد کرلیا۔ مذبح خانے میں بیمار جانوروں کو ذبح کیا جاتا تھا۔ فوڈ اتھارٹی نے 2ملزمان کو گرفتار کرکےگوشت تلف کرنے کے لیے پیمکو بھٹی روانہ کر دیا۔

 ڈی جی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق ذبح خانے سے جعلی مہریں بھی برآمد ہوئی ہیں۔  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

مزیدخبریں