بابراعظم نے کوہلی کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا

10 May, 2024 | 11:55 PM

سٹی 42: آج آئر لینْڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں پاکستان تو میچ ہار گیا لیکن  کپتان بابر اعظم نے 57 رنز بنا کر  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں ففٹیوں کا ویرات کوہلی کا  ورلڈریکارڈ برابر کر دیا۔ 

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں  ففٹی پلس اسکور میں کوہلی کے برابر آگئے۔

 کپتان نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ففٹی اسکور کی ، انہوں نے 108 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 ویں ففٹی بنائی۔

بھارت کے ویرات کوہلی نے 109 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 ففٹی پلس اسکور کیے ہیں۔

کوہلی نے 38 میں سے صرف ایک ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا جبکہ بابر اعظم 3 مرتبہ اپنی نصف سنچری کو تین  سینچریوں میں تبدیل کرچکے ہیں۔

 
انٹرنیشنل اور لیگ کے مجموعی ٹی ٹوئنٹیز میں بھی بابر اعظم کی ففٹی پلس اسکور کی سنچری مکمل ہوگئی۔ وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 100 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کرنے والے چوتھے پلیئر  بن گئے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر اور کرس گیل نے 110، 110 مرتبہ ففٹی پلس اسکور بنایا جبکہ  ویرات کوہلی نے 105 مرتبہ مجموعی ٹی ٹوئنٹی میں 50 پلس اسکور کیا۔

کرس گیل نے مجموعی ٹی ٹوئنٹی میں 22 مرتبہ ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا، بابر اعظم  11 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کو  سینچری تک لے کر گئے جبکہ ویرات کوہلی 9 اور ڈیوڈ وارنر 8 مرتبہ ففٹی کو ہنڈرڈ میں بدلنے میں کامیاب رہے۔

مزیدخبریں