روڈا، راوی بچاو تحریک کا دریاؤں پر مشترکہ مذاکراہ

10 May, 2024 | 09:21 PM

سٹی42:  روڈا، راوی بچاو تحریک کا ہست و نیست ادبی مرکز میں دریاؤں پر مشترکہ مذاکراہ جمعہ کے روز ہوا۔

  دانشوروں، ماحول کے تحفظ کے کارکنوں اور محققین نے اس مذاکرہ میں بھرپور شرکت  کی۔ روڈا انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پلاننگ کئے بغیر سو سائٹیز کی مش روم گروتھ سے مسائل بڑھے ہیں۔ اس  کی بجائے منصوبہ بندی کے ساتھ بننے والا راوی شہر لاکھوں کو روزگار دے گا اور ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں بھی مدد کرے گا۔
 پروفیسر کامل ممتاز کا کہنا تھا کہ اربنائزیشن ضروری ہے، لیکن اس کےلئے مکمل ضابطہ کاری پر عملدرآمد کیا جائے۔
آبی حیات،چرند پرند کا تحفظ ہمارافرض ہے، ماحولیات کی بہتری کیلئے انقلابی اقدام کرنا ہونگے۔

 مذاکرہ کے شرکا کا  کہنا تھا کہ روڈا کی کاوش سےخشک راوی اگر بہاو سے چل پڑتا  ہے تو یہ پرانے لاہور کیلئے بھی نئی زندگی ہوگا۔

 منصوبہ بندی سے بننے والے شہر ملکی ترقی کا باعث ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں