اگر کسی جیالے کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو ہمارا گورنر موجود ہے، بلاول بھٹو

10 May, 2024 | 09:03 PM

سٹی42: گورنر پنجاب کی حلف برداری کی تقریب کے دوران چئیرمین بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ مجھے آج بڑی خوشی ہو رہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا گورنر منتخب ہونے جا رہا ہے۔  

گورنر ہاؤس میں چئیرمن بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں، ورکرز سے ملاقات  جہاں انھوں نے کہا کہ ملک کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی جگہ واپس لے ، بد قسمتی سے جو سیاسی کارکن کی جگہ تھی اس کو ٹک ٹکر نے سنبھال لی ہے اور سیاسی کارکن پیچھے رہ گیا ہے۔ دنیا میں جیتنی بھی بڑی تبدیلیاں آئی ہیں وہ سیاسی کارکن لائے ہیں, سردار سلیم حیدر سے کہوں گا ہم نے سیاسی ورکر کو عزت دینی ہے. 

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہم پورے پنجاب سے جیلوں کو پیغام دیتے ہیں آپ محنت کریں آپ بھی بڑے عہدے سنبھال سکتے ہیں، اب تمام بیورو کریسی، پولیس اور  انتظامیہ کو یہ علم ہونا چاہیے، اگر کسی جیالے کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو ہمارا گورنر موجود ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن ایک عوامی گورنر بنے گیں اور اس صوبے کی عوام کی نمائندگی کریں گے، اگر اس صوبے کی عوام تکلیف میں ہو گی، چاہے کسان ہو وکلاء ہو اور غریب تبکا سے تعلق رکھنے والے ہوں، اس کے لیے عوامی گورنر موجود ہے۔

مزیدخبریں