پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں آئر لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

10 May, 2024 | 08:40 PM

ابوزر وسیم:  ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں آئر لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

  پاکستان نے  20 اووروں میں 182 رنز بنائے تھے،  آئرش بیٹر  کرٹیس کیمفر نے 20 ویں اوور کی پانچویں گیند پر بال کو ہٹ کرنے میں ناکامی پر لیگ بائی کا خطرناک رن بنا کر  اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔ اس سے پہلے نسیم شاہ کی مس فیلڈنگ کے نتیجہ میں کرٹس کیمفر  ایک چوکا لگانے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ 

اٹھارویں اوور کے اختتام پر آئرلینڈ نے  4 وکٹوں کے نقصان پر  164 رنز بنائے تھے اور انہیں میچ جیتنے کے لئے  12 گیندوں میں  19 رنز درکار تھے۔  شاہین آفریدی نے  19 ویں اوور کا آغاز  وائیڈ بال سے کیا۔  دو گیندوں پر ایک ایک رن اور  ایک ڈوٹ بال دینے کے بعد شاہین آفریدی  اینڈریو بیل بیمی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے جو 55 گیندوں سے  77 رنز بنا چکے تھے۔  اس وکٹ کے گرنے کا پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ کرٹس کیمفر نے آتے ہی شاہین آفریدی کو چوکا مار دیا۔ شاہین آفریدی کے اس اوور مین 8 رنز بنے۔

آخری اوور میں  آئرش ٹیم کو جیتنے کے لئے 11 رنز  بنانا تھے۔  عباس آفریدی کرٹیس کیمفر  نے عباس آفریدی کو دو چوکے مار کر اور ایک ڈبل بنا کر دس رنز بنائے اور پھر پانچویں گیند پر لیگ بائی کا ایک رن بنا کر پاکستان کی مایہ ناز ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

آئر لینڈ کی پہلی دو وکٹیں دوسرے اور پانچویں اوور مین گر گئی تھیں لیکن گرین شرٹس ان ابتدائی کامیابیوں سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔   اینڈریو بیل بیمی اور ہیری ٹیکٹر آئرش ٹیم کے مجموعے کو 13 اووروں میں  104 تک لے جانے مین کامیاب ہو گئے۔  ٹیکٹر تو  36 رنز پر آؤٹ ہو گئے لیکن بیل بیمی کو روکنا گرین شرٹس کیلئے ممکن نہیں ہو سکا۔  جارج ڈوکریل نے  12  گیندوں سے 24  رنز بنائے،  گیرتھ ڈیلانی نے  6  گیندوں سے 10 رنز اور کرٹیس کیمفر نے  7 گیندوں سے  15 رنز بنا کر آئرش ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا۔  اینڈریو بیل بیمی ٹاپ سکورر رہے۔ 

پاکستان کی بیٹنگ

 پاکستان کےآل راؤنڈر فتخار احمد اور ٹیل بیٹر  شاہین آفریدی نے آخری دو اوورز میں پانچ چھکے لگا کر  پاکستان کو لڑنے کے قابل مجموعہ دے دیا تھا۔ انیسویں اوور میں انہوں نے دو چھکوں کی مدد سے  12 رنز کا اضافہ کیا اور  20 ویں اوور میں مزید دو چھکے اور ایک چوکا لگا کر مجموعہ میں 19 قیمتی رنز کا اضافہ کر کے مجموعی سکور کو  179 رنز تک پہنچا دیا۔ اٹھارویں اوور میں فخر زمان کی وکٹ گرنے پر پاکستان کا مجموعہ صرف 150 رنز تھا۔ 

اٹھارویں اوور تک پاکستان کی ٹیم کوئی بڑا مجموعہ بنانے میں ناکام ہوتی دکھائی دے رہی تھی۔

  قبل ازیں پندرھواں اور سولہواں گرین شرٹس کے لئے جان لیوا ثابت ہوئے۔  کریگ ینگ کے پندرھویں اوور میں پاکستان کے دو  سٹار بیٹر  بابر اعظم اور اعظم خان وکٹیں گنوا بیٹھے، سولہویں اوور میں  بیری میکارتھی نے شاداب خان کو پویلین بھیج دیا۔ 16 اووروں کے اختتام پر پاکستان کا مجموعہ 130 رنز  تھا  اور پاکستان کے کوئی بڑا  سکور کرنے کی امید اچانک دھندلا گئی ۔ اٹھارہ اووروں میں گرین شرٹس نے  150 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کے اوپنر رضوان دوسرے ہی اوور میں ہیری ٹیکٹر کی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے تھے، ان کو صرف ایک رن بنانے کا موقع ملا۔  اس کے بعد  کپتان بابر اعظم اور اوپنر صائم ایوب نے اپنی اپنی مہارتیں آزمائیں اور مجموعہ کو  92   رنز تک لے گئے۔ 12 وین اوور  میں گیرتھ ڈیلانی کی  دوسری گیند پر صائم ایوب کیچ آؤٹ ہو گئے۔  انہوں نے  45 رنز بنائے۔ پارٹنر شپ ٹوٹنے کے دو اوور بعد ہی بابر اعظم 57 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔  اسی اوور مین اعظم خان بھی کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔  آج کے میچ میں محتاط آل راؤنڈر شاداب خان کو بھی کوئی رن بنائے بغیر واپس جانا پڑا۔  

اٹھارویں اوور کی پانچویں گیند پر فخر زمان بھی  20 رنز بنا کر مارک ایڈائر کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔

ٹاس

 کلونٹرف کرکٹ کلب گراؤنڈ ڈبلن میں کھیلے جارہے پاکستان آئر لینڈ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں میزبان آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر  گرین شرٹس کو بیٹنگ دینے کا  فیصلہ کیا ۔

 
 پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیمیں

پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، صائم ایوب،افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، اعظم خان، محمد رضوان، عباس آفریدی، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

 آئرلینڈ کی ٹیم میں کپتان پال سٹرلنگ، اینڈریو بالبرنی، لورکن ٹکر، ہیری ٹییکٹر، کرٹس کیمفر، جارج ڈوکریل، گیرتھ ڈیلانی، مارک ایڈیر، بیری میکارتھی، کریگ ینگ اور بینجمن وائٹن شامل ہیں۔

مزیدخبریں