سٹی42: کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بیبر آج کل از حد خوش ہیں۔ شادی کے چھ سال بعد ہیلی بیبر ماں بننے والی ہیں۔
تیس سالہ سنگر جسٹن بیبر اور 27 سالہ ہیلی بیبر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر اعلان کیا کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔
چھوٹی عمر مین ہی نوجوانوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر لینے والے سنگر جسٹن بیبر دنیا میں فینز کا سب سے بڑا سرکل رکھنے والے سنگر ہیں۔ ان کے ایکس اکاؤنٹ کو اس پلیٹ فارم پر چند سے سے بڑے اکاؤنٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کے فالوورز کی تعداد 11 کروڑ 8 لاکھ ہے۔
مسٹر اینڈ مسز بیبر کی جانب سے بچے کی آمد کی توقع کا اعلان کیے جانے کے بعد ہالی ووڈ اداکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ دنیا بھر مین ان کے کروڑوں مداحوں نے دونوں کو مبارک بادی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔
جسٹن بیبر کے باپ بننے کے متعلق خبر دنیا بھر میں سوشل میڈیا مین وائرل ہوئی اور بیبر کے مداحوں نے اس پر بے تحاشا تبصروں کے ڈھیر لگا دیئے ہیں۔ مداحوں نے اس خبر کو لے کر دلچسپ میمز بھی بہت بنائیں اور سیٹائر بھی بہت لکھا ہے۔ یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔