خاتون پولیس افسر کا قتل اور ڈکیتی؛   پیراں دِتہ کو برطانیہ میں 40 سال قید کی سزا

10 May, 2024 | 07:59 PM

سٹی42: پیراں دتہ خان کو برطانیہ میں بیس سال پرانے ڈکیتی  اور قتل کے مقدمہ میں چالیس سال قید کی  سزا سنا دی گئی۔
75 سالہ پاکستانی پیراں دتہ خان  پر  20 سال پہلے مسلح ڈکیتی کی منصوبہ بندی اور برطانوی پولیس کی ایک خاتون افسر کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہو گیا ۔ 
پیراں دتہ خان نے قانون کے شکنجے سے بچنے کے لیے تقریباً بیس سال پاکستان میں گزار ے۔ برطانیہ کی حکومت نے پیراں دتہ کو پاکستان سے برطانیہ لا کر اس پر مقدمہ چلانے کے لئے طویل جدوجہد کی اور ایک سال پہلے پاکستان کی ھکومت نے پیراں دتہ کو انگلینڈ کے حوالے کر دیا تھا۔
پیراں دتہ  خان  ڈکیتی میں ملوث سات افراد میں سے آخریملزم تھا جس کا ٹرائل بیس سال تک لٹکا رہا۔
 پیراں دتہ خان  نے پہلے ڈکیتی کا اعتراف کیا لیکن خاتون پولیس افسر کے قتل سے انکار کیا تھا تاہم عدالت نے شواہد کی روشنی میں اسے پولیس آفیسر کے قتل اور ڈکیتی کی پلاننگ کرنے کے جرائم میں سزا سنا دی۔

مزیدخبریں