حسن علی: پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ اور پنجاب کی صوبائی کابینہ میں شامل نہیں ہو گی۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پارٹی کا وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ چند روز پہلے چئیرمین بلاول بھٹو کی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی ذکر نہیں ہوا تھا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے کابینہ میں شمولیت کی بات تک نہیں کی۔ ہم پنجاب اور وفاق میں کوئی وزارتیں نہیں لے رہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں گندم کی خریداری ہر صورت میں مکمل کرنے پر زور دیا تھا۔