اشرف خان: انٹر بینک میں روپے کے وار کا ڈالر اور دیگر کرنسیوں نے اوپن مارکیٹ میں حساب چکتا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوگیا ، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر 278.20 روپے سے کم ہوکر 278.12 روپے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 25 پیسے کا ہوگیا ، دیگر کرنسیو ں کی بات کریں تو یورو 1.33 روپے مہنگا ہوکر 299.20 روپے کا ہوگیا ، برطانوی پاؤنڈ 87 پیسے مہنگا ہوکر 347 روپے 77 پیسے کا ہوگیا ،امارتی درہم 9 پیسے اضافے سے 75 روپے 80 پیسے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 10 پیسے بڑھ کر 74 روپے 07 پیسے کا ہوگیا۔
روپے کی تنزلی کے باوجود پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ہو گئی ، 100 انڈیکس 73ہزار کی سطح عبور کر گیا ، کاروباری ہفتے کے آخری روز میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 427 پوانٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا،100 انڈیکس 73ہزار 85 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا،آج کاروبار کے دوران 25 ارب روپے مالیت کے 74 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔