سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

10 May, 2024 | 06:10 PM

سٹی42: لاہور کے گورنر ہاؤس میں  نئے گورنر سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حلف لیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری حلف کی تقریب میں خاص مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور  پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز بھی گورنر سردار سلیم کے حلف لینے کی تقریب میں  شریک ہوئیں۔

گورنر سردار سلیم کے حلف لینے کی تقریب گورنر ہاؤس کے سبزہ زار پر ہوئی۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شاہدہ جبیں، عثمان ملک، چیف سیکرٹری زاہد زمان، پروین شیخ، فہیم ٹھاکر، رکن پنجاب اسمبلی نیلم جبار، نرگس فیض،  احمد جواد رانا، عمر شریف بخاری، عدنان گورسی، عزیز الرحمن چن، بشارت بشی، فرخ بصیر، نسیم صابر، محمد عمر، مدثر شاکر، ودود ڈار، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ، احمد جواد رانا، ریاض جٹ، حسین جث، جاوید اختر، عاطف رفیق  تقریب مین شریک نمایاں ہستیوں میں شامل تھے۔ 

گورنر سردار سلیم کے حلف کی تقریب میں صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، نئیر حسین بخاری،  چودھری منظور، ندیم افضل چن، شہزاد سعید چیمہ، رانا جمیل منج، ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چئیرمن زکی اعجاز، چودھری عبدالغفور میو، چودھری ریاض، ندیم ملک، امجد جٹ،   رانا صفدر دلشاد،بھی شریک تھے۔ 

 رائل ریزڈینیشیا کے سی ای او  حاشر ایوب بھی حلف کی تقریب میں موجود تھے۔



مزیدخبریں