اے آئی ویڈیوز سے متعلق ٹک ٹاک کا بڑا اعلان

10 May, 2024 | 04:52 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی تمام ویڈیوز پر لیبل لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک کے اپنے اے آئی ٹولز سے تیار کردہ ویڈیوز پر پہلے ہی اس طرح کے لیبل لگائے جاتے ہیں، مگر اب دیگر پلیٹ فارمز کی تیار کردہ ویڈیوز پر بھی ڈیجیٹل واٹر مارکس لگائے جائیں گے۔ٹک ٹاک کے عہدیدار ایڈم پریسر کی جانب سے بتایا گیا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے حیران کن تخلیقی مواقع پیدا ہوئے ہیں مگر اس سے ناظرین کو گمراہ بھی کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اے آئی مواد پر لیبل لگانے سے صارفین کو علم ہوگا کہ یہ ویڈیوز حقیقی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ Content Credentials نامی ڈیجیٹل واٹر مارکنگ ٹیکنالوجی سے یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ کسی مواد کو کب اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار یا ایڈٹ کیا گیا۔اے آئی مواد پر لیبل لگانے کا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گمراہ کن مواد کی روک تھام کرنا ہے۔

اس سے قبل اپریل میں میٹا نے اعلان کیا تھا کہ مئی 2024 سے فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز پرپوسٹ کی جانے والی اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی تمام تصاویر او ر ویڈیوز پر لیبل لگائے جائیں گے۔

کمپنی کے مطابق اے آئی سے تیار شدہ تمام مواد پر لیبل لگائے جائیں گے، البتہ اے آئی سے تیار کردہ تصاویر یا ویڈیو کو اسی وقت ڈیلیٹ کیا جائے گا جب پالیسیوں کی خلاف ورزی ثابت ہوگی۔

دیگر سوشل میڈیا ایپس میں اس حوالے سے کچھ خاص کام نہیں ہو رہا۔

مزیدخبریں