سٹی42: ماڈل ٹاؤن کچہری کے نوٹیفکیشن اور وکلاء کے خلاف درج مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی دفعات شامل کرنے کا معاملہ ،،پنجاب بار کونسل کی جانب سے صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی کال جبکہ لاہور ہائیکورٹ بار نے بھی ارجنٹ کیسز کے بعد عدالتی بائیکاٹ کیا۔
ماڈل ٹاؤن کہچری کے نوٹیفکیشن اور وکلاء کے خلاف درج مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی دفعات شامل کرنے کے خلاف پنجاب بار کونسل کی کال پر وکلاء نے صوبہ بھر میں ہڑتال کی ، لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء نے بھی ارجنٹ کیسز کے بعد عدالتی بائیکاٹ کیا جبکہ پولیس کی جانب سے بھی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ ہائیکورٹ کے اندر اور باہر پولیس کی اضافی تعینات رہی ، ججز گیٹ کے باہر واٹر کینن اور جیل وینز موجود رہیں ۔
دوسری جانب ڈی آئی جی سیکیورٹی احمد اویس نے لاہور ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ایس پی آپریشنز سول لائن عبدالحنان ، ایس پی آپریشنز کینٹ اویس شفیق ، ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن اخلاق احمد تارڈ ، ایس پی آپریشنز سٹی سمیت دیگر پولیس افسران نے ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں چیک کیں۔