سونا 4600 روپے مہنگا !

10 May, 2024 | 03:58 PM

سٹی42: سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ، فی تولہ سونا 2 لاکھ 43 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضا فہ ہوا جس کے بعد  ایک تولہ سونا 2 لاکھ 43 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ، دس گرام سونا 2 لاکھ 9 ہزار 19 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 54 ڈالر اضافے سے 2366 فی اونس کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب ایک تولہ چاندی 30 روپے اضافے کے بعد فی تولہ 2650 روپے کا ہوگیا ہے۔    

مزیدخبریں