عظمیٰ بخاری کا روٹی 16روپے سے بھی سستی کرنے کااعلان

10 May, 2024 | 03:36 PM

سٹی42: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے روٹی 16روپے سے بھی سستی کرنے کااعلان کردیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کی جس میں انھوں نے کہا کہ پنجاب میں سولہ روپے سےبھی سستی روٹی دیں گے، اشیائے خورونوش کی قیمتوں کمی ہورہی ہے، دو روز میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کی جائے گی، پیاز اور مرغی کی قیمت میں واضح کمی آگئی ہے۔نو ہفتوں کی حکومت میں مریم نواز نے لینڈ مارک کام کئے ، رمضان میں چونسٹھ لاکھ گھرانوں میں نگہبان رمضان پیکج دیا، بہت سے مافیاز اٹھے کہ روٹی سستی نہیں ہونے دیں گے۔مرغی کا گوشت 230روپے فی کلو کمی، پیاز ساڑھے تین سو تھا ،اب بازاروں میں ایک سو بیس روپے میں دستیاب ہے، ٹماٹر پچاس روپے میں دستیاب ہے ،آلو چالیس روپے سستے ہوئے۔
عظمی بخاری نے کہاکہ جب حلف اٹھایا تو تب آٹے کا تھیلا 28 سو کا تھا،اب 1800 روپے میں مل رہاہے۔چھتیس سے سترہ فیصد پنجاب میں مہنگائی کا تناسب ہے، آٹے کی قیمت میں مزید کمی لائیں گے۔
عظمی بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں کوئی بتائے گا کہ لائٹیں کون سی ہونی چاہئیے ؟بائیکس بچوں کو نہیں دینی چاہیں کیونکہ انہیں لڑکے چھیڑیں گے، بچیوں کو بسوں پر رلنے کےلئے کیوں چھوڑیں۔حاملہ عورتوں کےلئے فری ایمبولینس کی سہولت دے رہے ، بچیوں کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں ہمیں کہا جا رہا ہے بچیوں کو بائیکس دینے سے لڑکے چھیڑیں گے اگر حکومت ذمہ داری ادا کررہی ہے تو باقی اداروں کو بھی ذمہ داری اٹھانا پڑے گی۔وفاق و حکومت نے کچھ عرصہ میں فٹ پرنٹس بنا لئے ہیں اگلے سال گیارہ فیصد مہنگائی کمی ہوگی، دنیا سے ملک میں سرمایہ کاری آ رہی ہے، حکومتی منصوبوں پر خواہ مخواہ کسی ادارے کو روڑے نہیں اٹکانا چاہئیے ۔ہم کسی کے کام میں مداخلت نہیں کررہے تو مہربانی دوسرے بھی مداخلت نہ کریں، سولر پینل کے وعدے پر حکومت قائم ہے ، سو یونٹ کے صارفین کو مفت سولر دیں گے۔لوڈ شیڈ نگ اس علاقے میں ہوگی جہاں بجلی چوری ہوگی ، غنڈہ پور کھل کر کہتا ہے ہاں بجلی چوری کرتے ہیں تو پھر دیکھنا ہوگا یہ لوگ ملک کے ساتھ کر کیا رہے ہیں۔کسان احتجاج کو سیاسی رنگ نہ دیں، اگر کہیں روٹی اور نان مہنگا ہوگا تو وہاں ایکشن لیں گے۔ پنجاب کے لوگوں کو تکلیف ہوگی تو مریم نواز کو تکلیف ہوگی ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ منڈی بہائو الدین کے متاثرین کو کیوں امداد نہیں ملی ، یہ دہشت گردی کی لہر ہے ، یہ ملک کو خراب کرنے اور دو فرقہ میں لڑائی کی سازش ہے۔پانچ رکنی بنچ نے مخصوص نشستوں کا فیصلہ کرنا ،سیٹیں خالی تو رہ جائیں یہ سیٹیں پی ٹی آئی عرف سنی اتحاد کونسل کو نہیں ملیں گی۔

مزیدخبریں