لودھراں :موٹروے پولیس نے ذہنی معذور گمشدہ شخص کواس کے گھر پہنچا دیا

10 May, 2024 | 03:10 PM

سٹی42: لودھراں کی موٹروے پولیس کا احسن اقدام،  ذہنی معذور گمشدہ شخص کواس کے گھر کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ 

موٹروے پولیس افسر قیصراقبال کے مطابق ذہنی معذور شخص دوران پٹرولنگ ملا جس کی شناخت ارشدعلی کےنام سے ہوئی ۔ذہنی معذور گمشدہ شخص کو پولیس کی جانب سے ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذہنی معزور شخص ارشد علی کےورثا کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس کایہ عمل قابل ستائش ہے.

مزیدخبریں