پنجاب حکومت نے 480 سے زائد روڈز کی تعمیر و مرمت کی منظوری دیدی

10 May, 2024 | 03:03 PM

علی رامے:  پنجاب میں روڈز کی تعمیر و مرمت کا پلان ، حکومت نے لاہور اور پنجاب کے 480 سے زائد روڈز کی تعمیر و مرمت کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق روڈز کی تعمیر و مرمت کے لیے 137ارب روپے کی سپلمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی۔رواں مالی سال کے بجٹ میں ہی اسکیموں کو فنڈز جاری کیے جائیں گے ۔اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے 137 ارب روپے کے فنڈز دینے کی اجازت دی۔

محکمہ مواصلات و تعمیرات نے پارلیمنٹیرین کی درخواست پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا پلان تیار کیا تھا۔




مزیدخبریں