مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

10 May, 2024 | 03:00 PM

جنید ریاض:نئے دور کا نیا ڈیجیٹل پنجاب،سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی،ایم او یو پر دستخط ہو نےکےبعد پائلٹ پروجیکٹ شروع،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گورنمنٹ اے پی ایس گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں پائلٹ سٹیلائٹ انٹرنیٹ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر شیخ احمددلموک المکتوم کی سربراہی میں یو ای اے کا وفد بھی موجود تھا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازنے ڈیجیٹل لیب میں طالبات کیساتھ گفتگو بھی کی ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ون ویب نیوم اور اے ڈی ایم ہولڈنگ کے اشتراک سے پانچ ہزار سکولوں کو سٹیلائٹ انٹرنیٹ سے لنک کیا جائیگا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ احمد دلموک المکتوم  بھی موجود تھے  جبکہ  سینیٹر پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عظمیٰ زاہد بخاری، رانا سکندر حیات، چیف سیکرٹری، سیکرٹری انفارمیشن اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں