(جنید ریاض)گرمی کی شدت میں اضافہ،سکول کے دورانیہ میں لوڈشیڈنگ بھی اضافہ، بچے گرمی سے نڈھال ہونے لگے،اساتذہ نے سکول کے اوقات کار میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
گرمی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی لوڈشیڈنگ بھی بڑھنے لگی۔سکول میں بچے گرمی سے نڈھال ہونے لگے،اساتذہ نے سکول کے اوقات کار میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ سکول کے اوقات کار صبح ساڑھے 7 بجے سے 12 بجے تک کیے جائیں۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو معاملہ پر غور کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں گرمی کی شدت کا تعین کررہے ہیں.سی ای اوز سے زوم میٹنگ پر مشاورت بھی جاری ہے، سکول ایجوکیشن کیمطابق اوقات کار میں کمی کا فیصلہ اضلاع کی سطح پر کیا جائے گا۔انکا مزید کہنا ہے کہ مختلف اضلاع میں گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے اوقات کار کم کیے جائیں گے۔