نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

10 May, 2024 | 12:30 PM

Ansa Awais

سٹی42 : سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 14 مئی کو سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔علاوہ ازیں سرکاری یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری پر ازخود نوٹس کیس بھی سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 15 مئی کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے وائس چانسلرز کی تعیناتی پر رپورٹ طلب کی تھی، وائس چانسلرز کی تقرری کا معاملہ مالاکنڈ یونیورسٹی سٹاف کے سروس سٹرکچر سے متعلق کیس میں سامنے آیا تھا۔

مزیدخبریں