(قیصر کھوکھر)پتنگ بازی کی پندرہ دن اجازت دینے کا حکومتی اختیار، محکمہ بلدیات نے یہ اختیار ختم کرنے کے تجویز ارسال کر دی ۔
پتنگ بازی قانون کے مطابق حکومت پندرہ دن کیلئے پتنگ بازی کی اجازت دے سکتی ہے۔ محکمہ بلدیات نے یہ اجازت ختم کرنے کی تجویز دے دی ہے ۔اب حکومت کسی بھی طور پر پتنگ بازی کی اجازت نہیں دے سکے گی ۔پتنگ بازی کی سزا پانچ سال ہوگی۔ پتنگ بازی کا جرمانہ بیس لاکھ ہوگا۔ دوسری بار جرم کرنے پر سزا اور جرمانہ دُ گنا ہو جائے گا۔