(فاران یامین)تھانہ نواب ٹاؤن میں پاکپتن پولیس اور ڈاکو ؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک کانسٹیبل شہید، ایلیٹ فورس کا اے ایس آئی زخمی، جوابی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا۔
تھانہ صدر عارف والا پاکپتن سے پولیس ٹیم جس میں ایلیٹ فورس بھی شامل تھی، نے تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقہ میں ریڈ کی، ریڈنگ ٹیم نے دفعہ 395 کے اشتہاری کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجہ میں تھانہ صدر کا کانسٹیبل خلیل زخمی ہوا اور موقع پر شہید ہوگیا جبکہ ایلیٹ فورس کا جوان اے ایس آئی عبدالغفورزخمی ہوگیا، کراس فائرنگ کے نتیجہ میں ملزم فیصل مارا گیا۔ابتدائی طور پر نواب ٹاؤن پولیس معلومات چھپاتی رہی جبکہ ایس پی صدر سدرہ خان اور اے ایس پی بھی معلومات فراہم کرنے سے گریز کرتے رہے ۔