(فاران یامین)ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ۔
ایس ایچ او شمالی چھاؤنی کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کی اور 02 منشیات فروش بلال اور نعمان کو گرفتار کر لیا ۔
ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 02 کلو سے زائد چرس برآمدہوئی ،ملزمان کا تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کر لیا، ان کے خلاف مقدمات درج کر کےمزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایس پی کینٹ کہتے ہیں نو جوان نسل اور طلباء کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔