پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

10 May, 2024 | 09:42 AM

(اقصیٰ)شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ سے شہری نڈھال ہو گئے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 49فیصد ریکارڈ کیاگیا،شہر میں فضائی آلودگی  بھی بڑھنے لگی،ائیرکوالٹی انڈیکس 162ریکارڈ کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق جمعہ کےروز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا البتہ شام اوررات کے اوقات میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر،میانوالی، خوشاب اورنورپور تھل میں آندھی بارش متوقع ہے جبکہ سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ،سیالکوٹ ،نارووال ،لاہور،قصور ،اوکاڑہ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کے امکانات ہیں ۔
 

مزیدخبریں