آرمی چیف سے سینٹ کوم کے کمانڈر مائیکل ایرک کی ملاقات

10 May, 2024 | 12:07 AM

احمد منصور:   چیف آف آرمی سٹاف  جنرل عاصم منیر سے یو  ایس سینٹ کوم کے کمانڈر مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی ہے۔ 

جمعرات کے روز جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں علاقائی  اور بین الاقوامی سکیورٹی کی صورتحال اور  باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر یو ایس سینٹ کام مائیکل ایرک کوریلا کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سیکیورٹی کے امور بھی بات چیت کی گئی۔

 ملاقات میں افواج کی مشترکہ تربیت کے نئے مواقع اور رابطوں کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔  امریکی سینٹ کوم کے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور خطہ میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

مزیدخبریں