پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف سات مقدمات درج

10 May, 2023 | 10:41 PM

کاشف قریسی : لاہور پولیس نے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف سات مقدمات درج کر لئے، مقدمات میں دہشت گردی سمیت سنگین دفعات شامل کی گئیں۔

مقدمات میں دہشت گردی ، جلاؤ گھیراؤ ، توڑ پھوڑ ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں۔پٹرول پمپ پر توڑ پھوڑ کرنے پرتھانہ شمالی چھاؤنی،عسکری پلازہ میں جلاؤگھیراؤ پر تھانہ گلبرگ، کورکمانڈر ہاؤس،آرمی میس اور کینٹ میں جلاؤ گھیراؤ پر تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کیا گیا۔لبرٹی میں نوجوان کی ہلاکت اور جلاؤ گھیراؤ پر تھانہ گلبرگ اور تین مقدمات تھانہ ریس کورس میں درج کئے گئے۔
 

مزیدخبریں