ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لبرٹی چوک میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات

 لبرٹی چوک میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرم : لبرٹی چوک میں پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی , گیارہ کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔
اینٹی رائٹس فورس کا کہنا تھا کہ بھاری نفری کی تعیناتی کیساتھ بکتر بند گاڑی ،واٹر کینن ،پریزنر وین بھی لبرٹی چوک میں لگائی گئی  ۔ڈولفن فورس سمیت پنجاب پولیس کی بڑی تعداد کو لبرٹی کے اطراف میں تعینات کیا گیا۔آئی جی پنجاب نے لبرٹی کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکاروں کو احتجاجی صورتحال بارے ہدایات جاری کیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان کی لبرٹی چوک آمد پر پولیس کی جانب سے گیارہ پی ٹی آئی ورکرز کو حراست میں لے لیا گیا ۔