مال روڈ پرکلب چوک تا ظفر علی روڈ تک راستے بند

10 May, 2023 | 10:17 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: مال روڈ پر کلب چوک تا ظفر علی روڈ راستے بند کر دیے گئے، راستوں کو بیریئرز لگا کر امن و امان کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق زمان پارک سے مال روڈ کی جانب پی ٹی آئی کارکنوں کی وقفے وقفے سے کارروائیاں جاری ہیں، پی ٹی آئی کارکن پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کے بعد فرار ہو جاتے ہیں۔

راہ گیروں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ راستہ مانگنے والے راہ گیروں کو زدو کوب کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں