شہر سے باہر کوئی بس نہیں جارہی ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

10 May, 2023 | 10:10 PM

توقیر اکرم  : چوک یتیم خانہ میں پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ ,  بس اڈے بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
 چوک یتیم خانہ میں واقعہ متعدد بس اڈے مکمل طور پر بند رہے۔مسافروں کا کہنا تھا بس اڈے بند ہونے کی وجہ سے اپنے گھر نہیں جا پا رہے جبکہ لوکل بسیں چار گنا زیادہ کرایہ وصول کررہی ہیں۔مسافروں کا کہنا تھا مالکان نے تمام بسوں اور اڈوں کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے ۔ شہر سے باہر کوئی بس نہیں جارہی جس کے باعث شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
 

مزیدخبریں