ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے گرفتاری سے پہلے ہی وہ تنصیبات مارک کی ہوئی تھیں جہاں اس کی گرفتاری کی صورت میں حملہ کیا جانا تھا۔ٹویٹر میں اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ آج سامنے آنے والی آڈیو ریکارڈنگز سے ثابت ہو گیا کہ تخریب کاری کا منصوبہ عمران خان نے بنایا تھا، وہ تنصیبات مارک کی ہوئی تھیں جہاں اس کی گرفتاری کی صورت میں حملہ کیا جانا تھا۔
نریم نواز نے لکھا کہ عوام نے بھی تحریک انصاف کے ان دہشتگردوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے،عوام نے کسی احتجاج کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے، یہ عمران خان کی تخریبی سیاست کے منہ پر بہت بڑا طمانچہ ہے۔فتنے کی گرفتاری کے بعد پورے پاکستان میں کہیں بھی عوام باہر نہیں نکلے، صرف وہ تربیت یافتہ بلوائی باہر آئے جنہیں زمان پارک میں ٹریننگ دی جا رہی تھی۔حکومت کو ان شرپسندوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔