ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشت گرد کارروائیوں اور نقصانات کا حساب دینا ہوگا، ناصر حسین شاہ

دہشت گرد کارروائیوں اور نقصانات کا حساب دینا ہوگا، ناصر حسین شاہ
کیپشن: Nasir Hussain Shah, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی کارکنوں نے پشاور میں ریڈیو پاکستان پر بھی حملہ کیا دہشت گرد کارروائیوں اور نقصانات کا حساب دینا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ  گرفتاریاں تو آصف زرداری، فریال تالپور اور نواز شریف کی بھی ہوئیں لیکن پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری و نجی املاک پر حملہ کیا ایسا تو ملک دشمن ہی کرسکتا ہے۔ بھارت بھی نہیں کرپایا جو پی ٹی آئی کارکن قیادت کے کہنے پر کررہے ہیں۔

پی پی رہنما نےکہا کہ شاہ محمود قریشی کو پنجاب میں فوج کی طلبی پر حیرت ہوئی ہے انہیں اس وقت حیرت ہونی چاہیے تھی جب جلاؤ گھیراؤ ہورہا تھا۔پی ٹی آئی رہنما احتجاج کی کال دے کر اور کارکنوں کو باہر نکال کر خود بھاگ گئے، کراچی کے عوام جلاؤ گھیراؤ کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer