ویب ڈیسک: راولپنڈی پولیس نے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) کے گیٹ پر حملے کا بھی مقدمہ راجہ بشارت اور ان کے 15 کارکنوں کے خلاف جبکہ لاہور میں کلب چوک پر مین گیٹ کی توڑ پھوڑ اور فوج کے خلاف گالم گلوچ کا مقدمہ حماد اظہر اور دیگر80افرادپر درج کر لیا گیا۔
راولپنڈی کینٹ کے تھانہ آر اے بازار میں درج کئے گئے مقدمہ میں جی ایچ کیو کے گیٹ پر حملے کے الزام میں راجا بشارت اور اس کے 15 ساتھیوں پر انسداد دہشتگردی سمیت 9 دفعات لگائی گئی ہیں۔
لاہور کے تھانہ ریس کورس میں ایس ایچ او آفتاب نوازکی مدعیت میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق حماد اظہر کی زیر قیادت حملہ آوروں نے کی، مظاہرین نے گاڑیوں اور اہم تنصیبات کی توڑ پھوڑ کی، فوج، عدلیہ اور حساس اداروں کے خلاف گالم گلوچ بھی کی گئی۔