ویب ڈیسک: پنجاب پولیس نے ہنگامہ آرائی میں ملوث مزید 100 افراد کو گرفتار کرلیا جس کے بعد گرفتار شرپسند افراد کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوگئی ۔
پنجاب پولیس کےترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ صوبہ بھر میں پولیس ٹیمیں سرکاری املاک پر حملوں، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شرپسندوں کے خلاف ایکشن ہکر رہی پہیں۔ ویڈیو فوٹیج اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کی مدد سے شرپسندوں کو شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔
شرپسند و قانون شکن عناصر کا تمام ریکارڈ ان کے کریکٹر سرٹیفیکیٹ میں درج کیا جا رہا ہے، مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے شرپسند عناصر کو نہ تو غیر ممالک کا ویزہ اور نہ ہی ملازمت مل سکے گی، کریکٹر سرٹیفیکیٹ میں درج تفصیل کی بدولت شرپسند بیرون ملک تعلیمی اداروں میں ایڈمیشن اور امیگریشن بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔
ترجمان نے کہا سرکاری املاک، پولیس فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کرنے والے شرپسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، تمام شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد میں گرفتارکئے جنے کے بعد ملک کے بیشتر شہروں میں عام شہری تو معمول کے مطابق کاروبار اور دیگر سرگرمیاں کرتے رہے لیکن بعض شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے منظم جتھوں کی شکل میں سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچیا، بعغ نے سڑکوں پر ٹریفک بلاک کرنے کی کوششیں بھی کیں۔ شاہراہوں کو بند کرکےعام شہریوں کی گاڑیوں کی بھی تھوڑ پھوڑ کی گئی۔