یو ای ٹی نے انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کا شیڈول تبدیل کر دیا

10 May, 2023 | 06:29 PM

Imran Fayyaz

(عمران یونس)شہر بھر میں امن و امان کی خراب صورتحال، یو ای ٹی نے انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کا شیڈول تبدیل کر دیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر شہر بھر میں امن و امان کی خراب صورتحال کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔یو ای ٹی انتظامیہ کی طلباء کو مزید معلومات کیلئے یو ای ٹی کا داخلہ پورٹل وزٹ کرنے کی تلقین کی ہے۔

یو ای ٹی انتظامیہ کے مطابق داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ میں منتخب ہونے والے امیدوار جمعرات 18 مئی 2023 تک رپورٹ کر سکتے ہیں جبکہ دوسری میرٹ لسٹ جمعہ 19 مئی 2023 کو جاری کی جائے گی۔

مزیدخبریں