گرفتاری کے خوف سے فواد چوہدری سپریم کورٹ بلڈنگ میں صبح سے موجود

10 May, 2023 | 06:17 PM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس عدالت کا حکم موجود ہے عدالت نے گرفتاری سے منع کیا ہوا ہے.

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بلڈنگ میں صحافی نے فواد چودھری سے سوال کیا کہ فواد چوہدری صاحب پولیس آپ کی گرفتاری کیلئے باہر انتطار کررہی ہے۔ جس پر فواد چودھری نے کہا کہ ہم بھی یہی پر ہیں دیکھ لیں گے، ہمارے پاس عدالت کا حکم موجود ہے عدالت نے گرفتاری سے منع کیا ہوا ہے۔لیکن اب جو حالات جا رہے ہیں اس سے تو لگتا ہے کہیں چیف جسٹس بھی گرفتار نہ ہوجائے۔

صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کے بعد پارٹی کو سنبھالنے والا بھی تو کوئی ہونا چاہیے، جس پر فواد چودھری نے کہا کہ پارٹی کی پوری لیڈر شپ ہے عوام ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری گرفتاری کے خوف سے سپریم کورٹ بلڈنگ میں صبح سے موجود ہیں۔

مزیدخبریں