ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیس بک ریلز سے اب پیسے کمانا آسان

فیس بک ریلز سے اب پیسے کمانا آسان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام صارفین کے لیے ریلز ویڈیو سے آمدنی کا حصول مزید آسان بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس مقصد کے لیے میٹا کی جانب سے نئے پروگرام کو متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت فیس بک اور انسٹا گرام پر پوسٹ کی جانے والے مختصر ویڈیوز میں مزید اشتہارات کو دکھایا جائے گا۔کمپنی کے مطابق تخلیق کاروں کے لیے ریلز ویڈیوز سے آمدنی کے حصول کے طریقہ کار میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔اس اعلان سے 2 ماہ قبل میٹا کی جانب سے مخصوص ٹارگٹ کے حصول پر تخلیق کاروں کو دیے جانے جانے والے بونس پروگرام کو روک دیا تھا۔اب یہ کمپنی فیس بک ریلز میں اشتہارات لانے کے منصوبے کی رفتار بڑھا رہی ہے جبکہ ہزاروں صارفین میٹا کے Monetization پروگرام کا حصہ بننے کے اہل ہوں گے۔

اسی طرح کا پروگرام آئندہ چند ہفتوں میں انسٹا گرام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔یہ پروگرام کمپنی کی جانب سے آمدنی شیئرنگ کے روایتی طریقہ کار سے کچھ مختلف ہے۔میٹا نے بتایا کہ نئے ماڈل کے تحت تخلیق کاروں کو ان کی پبلک ریلز ویڈیو کی کارکردگی پر پیسے دیے جائیں گے جبکہ اشتہارات کو مدنظر نہیں رکھا جائے گا۔آسان الفاظ میں صارف کی ویڈیو کو جتنی زیادہ بار دیکھا جائے گا، آمدنی اتنی زیادہ ہوگی، چاہے اس ویڈیو پر اشتہاری آمدنی کم ہی کیوں نہ ہو۔

یہ فیصلہ صارفین کی شکایت کو مد نظر رکھ کیا گیا ہے جبکہ یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ ریلز ویڈیوز میٹا کی ایپس میں بہت زیادہ مقبول ہو رہی ہیں۔یہ ابھی واضح نہیں کہ تخلیق کاروں کو نئے پروگرام سے کتنی آمدنی ہو سکے گی۔فی الحال 52 ممالک کے صارفین اس نئے پروگرام کا حصہ بن سکیں گے، جن کو چند شرائط بھی پوری کرنا ہوگی، خیال رہے کہ ان ممالک میں ابھی پاکستان شامل نہیں۔ان صارفین کے لیے ضروری ہوگا کہ انہیں پیمنٹ پروگرام کے لیے مدعو کیا جائے یا ان کا پہلے سے اسٹریم ایڈز (ads) کا رکن ہونا ضروری ہوگا۔ان صارفین کا ایک پیج ہونا ضروری ہوگا یا نیا پیج بنانا ہوگا یا پروفائلز پر پروفیشنل موڈ ان ایبل کرنا ہوگا۔ان کی عمر کم از کم 18 سال ہونا ضروری ہوگا۔

Ansa Awais

Content Writer