ہم ادھر کور کمانڈر ہاوس میں اکٹھے ہو گئے ہیں، پی ٹی آئی لاہور کے صدر کی فون کال لیک

10 May, 2023 | 06:03 PM

ہم ادھر کور کمانڈر ہاوس میں اکٹھے ہو گئے ہیں، پی ٹی آئی لاہور کے صدر کی فون کال لیک

ویب ڈیسک: تحریک انصاف لاہور کے صدر  شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی جس میں امتیاز احمد شیخ اور ان کے ساتھی صغیر وڑائچ لاہورر کینٹ میں کور کمانڈر لاہور کے گھر پرحملہ کرنے کے لئے اکٹھا ہونے کی باتیں کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے اعجاز چوہدری کی اپنے بیٹے کے ساتھ فون کال لیک ہوئی جس میں انہوں نےکورکمانڈرکے گھرپر حملہ کی تفصیل اپنے بیٹے کو بتائی۔ زرائع کا کہنا ہے کہ ان فون کالز کی لیک سے بظاہر یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ منگل کے روز لاہور کینٹ میں کور کمانڈر لاہور کے گھر پر حملہ اتفاقیہ اشتعال کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ اس میں تحریک انصاف کے کئی لیڈر منظم انداز سے مشورہ کرکے شریک ہوئے۔ 

صغیر وڑائچ پوچھتے ہیں کہ ’شیخ صاحب اپنے علاقے بند رکھنے ہیں یا سینٹرل پوائنٹ‘؟

شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہم ادھر سارے کور کمانڈر ہاؤس میں اکھٹے ہوگئے ہیں، اس پرصغیر وڑائچ پوچھتا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس؟ پھر ہم بھی وہاں پہنچ جائیں؟ اس پر شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہاں پہنچ جائیں۔

 امتیاز احمد شیخ کو لاہور میں عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا  ہے۔ انہیں قبل ازیں عمران خان کنے اسلام آبادلانگ میارچ میں بھی اہم ذمہ داریاں دی تھیں۔ اس لانگ مارچ کے دوران ہی وزیر آباد میں عمران خان کےجلسہ کے دوران اچانک فائرنگ کا واقعہ ہوا تھا جسے عمران خان نےخود کو قتل کرنے کی سازش کا شاخسانہ قرار دیا تھا اورر کور کمانڈر لاہور پر اس حملہ کی پلاننگ کرنے کا الزام لگانا شروع کر دیا تھا۔ 

اسی دوران دوسری جانب پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے کچھ چیزیں بھیجی ہیں۔ اس پر ہاشم نامی شخص کہتا ہے کہ ایک سیکنڈ میں دیکھتا ہوں۔

طارق رحیم کہتے ہیں ادھر آئی ایس آئی پر انہوں نے اٹیک کیا آب پارہ (اسلام آباد)پر، اور ادھر سات آٹھ بندے مارے گئے ہیں۔

ہاشم کہتا ہے کہ میں دیکھتا ہوں۔

مزیدخبریں