احتجاج کے با وجود کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں

10 May, 2023 | 05:43 PM

شہزاد خان : پی ٹی آئی کی جلائو گھرائو اور انتشارکی سیاست کے باوجود شہر کی تمام مارکیٹس ، بازار اورکمرشل ادارے کھلے رہے ۔ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ٹریفک معمول سے کم رہی ۔کسی تاجر تنظیم کی جانب سے کاروبار بند رکھنے کی کال نہیں دی گئی۔
 ہال روڈ،مال روڈ،انارکلی ،فیروز پور روڈ،بیدن روڈ،میکلوڈ روڈ میں مارکیٹس معمول کےمطابق کھلی رہیں ۔ اسی طرح نیلا گنبد، سائیکل مارکیٹ،لوہا مارکیٹ ،لنڈا بازار ،گڑھی شاہو ،شالیمار لنک روڈاورباغبانپورہ کے بازار بھی کھلے رہے۔ اردو بازار ،پیپر مارکیٹ ،بلال گنج مارکیٹ ،اسلام پورہ ،اقبال ٹائون کریم بلاک مارکیٹ میں بھی معمول کے مطابق کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں ۔اندرون شہر میں بھی تاجروں نے معمول کے مطابق کاروبار ی سرگرمیاں جاری رکھیں ۔

مزیدخبریں