(ویب ڈیسک)پنجاب میں کالج اور یونیورسٹیز مزید 2 روز کیلئے بندرہیں گی،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پر تشدد مظاہرون کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب میں کالج اور یونیورسٹیز کو مزید 2 روز کیلئے بندکیا گیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔نگران حکومت نے کالجز اور یونیورسٹیز کو مزید 2 روز کیلئے بند کرنےکی منظوری دی ۔اجلاس میں شر پسند عناصر کے خلاف زیر و ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ میانوالی میں امن عامہ کو قائم رکھنے کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے۔اجلاس میں پنجاب بھر کے کالجز او ریونیورسٹیز دو روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میڈیکل کالجزکھلے رہیں گے،اسکول بند یا کھلے رکھنےکا فیصلہ آج رات ہوگا۔