وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی بھی گرفتار

10 May, 2023 | 05:14 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی کو  سپریم کورٹ  کے قریب واقع ٹریفک سگنل کے  قریب سے گرفتار کیا گیا۔  پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔

  یادرہے اسلام آباد پولیس کو تین سینئر رہنمائوں کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے علاوہ اب اگلا ہدف فواد چوہدری ہیں جن کو گرفتار کیا جائےگا۔

مزیدخبریں