ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم عمران خان کے دست راست تحریک انٓصاف کے لیڈر اعجاز چوہدری اور ان کے بیٹے کی فون پر گفتگو میں لاہور کے کور کمانڈر کا گھر جلا ڈالنے کی تفصیل اپنے بیٹے کو بتانے کی ریکارڈنگ منظر عام پر آ گئی۔ اس فون کال کی آڈیو ریکارڈنگ میں اعجاز چوہدری اپنے بیٹے علی چوہدری کو یہ بتاتے سنے جا سکتے ہیں کہ ہم نے کور کمانڈر کا گھر رین سیک کر دیا، کوئی گملے سے لے کے گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی۔ بالکل اس کوتباہ کر دیا ہے، اڑا دیا ہے۔ اس کے جواب میں اعجاز چوہدری کا بیٹا کہتا ہے، "چلیں ٹھیک"۔
سوشل میڈیا پر سینکڑوں پاکستانی اس لیک ہوئی کال کی آڈیو ریکارڈنگ پوسٹ کر چکے ہیں۔ ریکارڈنگ میں اعجاز چوہدری کا بیٹا ان سے پوچھتا ہے کہ گولیاں چلی ہیں۔ جواب میں اعجاز چوہدری نے بتایا کہ ہاں جی فائرنگ ہوئی ہے۔ پہلے تو ہوائی فائرنگ ہوئی ہے کوئی چار پانچ منٹ تک، پھر سنا ہےانہوں نے برسٹ مارا ہے۔ تینلوگوں کو گولیاں لگی ہیں۔ لیکن وہ مانیں گے نہیں ناں کہ ہم نے چلائی ہیں۔اس کے جواب میں علی چوہدری کہتا ہے "لیکن متھ تو ختم ہو گئی ناں"