عمران خان کی رہائی، قانون کی حکمرانی تک ہم پرامن احتجاج کرتے رہیں گے، اسد قیصر

10 May, 2023 | 04:51 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ  ایدھی ایمبولینس تباہ کرنے کا واقعہ افسوسناک ہے، ایسے واقعات کی ہم حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایدھی ایمبولینس تباہ کرنے کا واقعہ افسوسناک ہے، شرپسند عناصر  پرتشدد واقعات میں ملوث ہیں اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایسے واقعات کی ہم حوصلہ شکنی کرتے ہیں لیکن عمران خان کی رہائی، قانون کی حکمرانی تک ہم پرامن احتجاج کرتے رہیں گے۔

اسدقیصر نے مزید کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے جو نہایت  تشویشناک بات ہے، اسی وجہ سے کارکنان میں اضطراب کی کیفیت پائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں