کل ہونے والے او لیول کے امتحانات ملتوی

10 May, 2023 | 04:39 PM

ویب ڈیسک : لاہور سمیت ملک بھر میں کل ہونے والے او لیول کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

برٹش کونسل نے ملک میں موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر 11 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ترجمان محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے بھی پنجاب میں آج منعقد ہونے والے نویں کلاس کے پرچے منسوخ کردیے گئے تھے۔ نویں کلاس کے پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں