ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یہ ایک انجیکشن لگاتے ہیں جس سے بندا آہستہ آہستہ مرجاتا ہے، عمران خان کا احتساب عدالت میں بیان

یہ ایک انجیکشن لگاتے ہیں جس سے بندا آہستہ آہستہ مرجاتا ہے، عمران خان کا احتساب عدالت میں بیان
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد احتساب عدالت میں عبدالقادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں نیب کی ریمانڈ کی درخواست کی سماعت کےدوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب سابق وزیراعظم اور اس کیس کے ملزم عمران خان نے خودد دلائل دینا شروع کر دیئے۔

عمران خان نے میں بیان دیا  کہ یہ ایک انجیکشن لگاتے ہیں جس سے بندا آہستہ آہستہ مرجاتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے حراست میں لیا گیا اور شیشے توڑے گئے، میرے ڈاکٹر کو بلالیں، ڈاکٹر فیصل کو بلائیں، میں کہتا ہوں میرے ساتھ مسعود چپڑاسی والا کام نہ ہو، یہ ایک انجیکشن لگاتے ہیں جس سے بندا آہستہ آہستہ مرجاتا ہے۔

عمران خان نےنے کہا کہ کونسا ریکارڈ نیب کو چاہیے جو میں نہیں مان رہا، نیب کہہ رہا ہیں کہ ہم نے ریکارڈ اکٹھا کرنا ہے، جو بھی پیسے آئے تھے کابینہ کی منظوری سے آئے تھے، اس میں ہمارے پاس دو آپشن ہوتے ہیں، یا تو ہم مان جائیں تو پیسہ آجائے گا، دوسرا ہمیں قانونی چارہ جوئی کرنا ہوتی ہے تو ہم ہرکیس ہارجاتے ہیں، ہم قانونی چارہ جوئی پر آج تک 100 ملین روپے لگاچکے ہیں۔