(شاہد ندیم سپرا)سوئی ناردرن گیس کمپنی کے صارفین نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کے انبار لگا دیے۔ دو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد شکایات کا اندراج ہونے پر وفاقی محکموں میں کمپنی دوسرے نمبر پر آ گئی۔ سینتالیس فیصد درخواست گزاروں نےسوئی ناردرن گیس کمپنی کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کیخلاف صارفین کی شکایات میں ریکارڈ اضافہ ہو ا ہے۔ کمپنی کے افسران نے دفاتر میں بیٹھ کر محض فائلز میں شکایات کا ازالہ کیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صرف فائلز میں شکایات اور مسائل کا حل ہونے کی وجہ سے صارفین کا فیڈ بیک خطرناک ثابت ہواہے۔صارفین نے گیس پریشر، اضافی بلز سمیت دیگر امور پر مبنی شکایات درج کروائی تھیں۔ پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج شکایات حل نہ ہونے سے صارفین کی مشکلات بڑھنے لگی ہیں۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کی کارکردگی غیر تسلی بخش، پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کے انبار
10 May, 2023 | 04:00 PM