ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈر ہے میرے ساتھ مقصود چپڑاسی والا کام نا ہو ، یہ انجکشن لگاتے ہیں بندہ آہستہ آہستہ مر جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے احتساب عدالت کے سامنے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ کہ میں 24 گھنٹے سے واش روم نہیں گیا ، میرے معالج ڈاکٹر فیصل کو بلایا جائے۔ ڈر ہے میرے ساتھ مقصود چپڑاسی والا کام نا ہو ، یہ انجکشن لگاتے ہیں بندہ آہستہ آہستہ مر جاتا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو القادر یونیورسٹی کیس میں احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، اور نیب نے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔