پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری

10 May, 2023 | 03:30 PM

طیب سیف، کفایت علی شاہ : اسلام آباد سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری، پولیس کی حالات کو معمول پر لانے کیلئے بھرپور کوششیں۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی القادر ٹرسٹ ریفرنس میں گرفتاری کے بعد ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر پولیس لائن کے قریب مظاہرین کا پتھراؤ، مظاہرین نے سری نگر ہائی وے کو بند کر دیا، مظاہرین نے موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی، پولیس کی جوابی کاروائی میں مظاہرین فرار ہو گئے، پولیس کی جانب سے سری نگر ہائی وے پر شیلنگ کی گئی۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد کارکنان کا وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور توڑ پھوڑ تھم نہ سکی، کارکنان ٹولیوں کی صورت میں شہر میں گھومنے لگے، کارکنان مختلف مقامات پر رکتے اور توڑ پھوڑ کرکے نکل جاتے ہیں، کارکنان کے جی آو ار ون پہنچنے پر پولیس کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

 خیبر پختونخواہ سے بھی تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار کارکنان سری نگر ہائے وے پہنچ گئے، مظاہرین نے ہاتھوں میں ڈنڈے غلیلیں پکڑی ہوئی ہیں، سری نگر ہائی وے پر کارکنان نے ڈیرے ڈال لیے، جبکہ پولیس ایف سی مزید نفری پہنچا دی گئی۔ پولیس کی جانب سے جی 10 کے مقام پر مظاہرین پر شدید شیلنگ کی گئی۔ اسلام آباد اور باقی شہروں کی طرح لاہور بھر میں بھی احتجاجی سلسلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف قیادت نے آج شام دوبارہ لبرٹی گوک چکر میں احتجاج کی کال دے دی۔ پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز  نے کارکنان کو ہدایت جاری کر دی کہ شام 5 بجے لبرٹی گوک چکر پہنچیں۔

 پی ٹی آئی کارکنان کا مال روڈ اور کینال روڈ لاہور پر گشت جاری، کارکنان کا ٹرک میں ڈیوس روڈ اور ٹھنڈی سڑک پر بھی گشت جاری، کارکنان نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے ہیں، علاوہ ازیں کارکنوں کا تھانہ شادمان پردھاوا،مشتعل کارکنوں کا تھانہ شادمان پر پتھراؤ، مزدہ چڑھا کر تھانے کا گیٹ توڑ دیا، مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لئے تھانے کے اندر سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

مزیدخبریں