ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ سے اسد عمر کی گرفتاری کے موقع پر شاہ محمود قریشی دوسرے دروازے سے بھاگ نکلے۔ شاہ محمود نے عدالت کے احاطہ سے نکل رہے تھے تو عقبی دروازہ پر موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن وہ پہلے سے موجود گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے عقبی دروازہ پر پہنچنے سے پہلے ہی ان کی گاڑی وہاں پہلے سے تیار کھڑی تھی جس کے روانہ ہوتے ہی پولیس فورس کی گاڑی نے ان کا پیچھا بھی کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے وکلاء نے بھی پولیس ککو شاہ محمود قریشی کو روکنے کے لئے مزاحمت کی جس کے باعث ژاہ محمود اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔