جلاؤ گھیراؤ کرنے اور بدامنی پھیلانے والے 250 افراد گرفتار

10 May, 2023 | 12:16 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: کراچی پولیس نے بدامنی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے 250 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں شامل ہیں جب کہ احتجاج کے دوران بس جلانے والے دو ملزمان کو بھی پکڑ لیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ گرفتار افراد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا جارہا ہے، ان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں